Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ملکی جوڈیشری کا آج امتحان ہے، شاہد خاقان عباسی

شائع 12 جولائ 2019 06:15pm

abassimage

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی جوڈیشری کا امتحان ہے،جج خود کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے فیصلے دباو میں دئیے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ جس جج نے غلط فیصلہ کیا اسکے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا آئی ایم ایف سے سودا کیا ہے۔

 شیخوپورہ میں مسلم لیگ نون کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دس ماہ میں ملک کا جو حال کردیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔آج جو ہو رہا ہے وہ ملک کے حق میں ہے نہ ہی جمہوریت کے۔

 ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے خطاب میں کہا کہ ملک میں بسیں ،سڑکیں اور کاروبار بند ہونے سے وزیراعظم کو کوئی سروکار نہیں۔کیونکہ وہ خود یہ سب کچھ کرتے آئے ہیں۔پانچ روز کے دوران کیے جانیوالے ورکرز کنوینشن میں اندازہ ہوا کہ الیکشن میں کتنابڑا ڈاکا مارا گیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ کشکول نہیں اٹھائیں گے اور آج ملک کو آئی ایف کے ہاتھوں بیچ دیا۔

  ورکرز کنوینشن میں لیگی کارکنان بھی خاصے پرجوش رہے اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔