Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کل ہڑتال ضرور کی جائیگی، تاجر رہنما

شائع 12 جولائ 2019 06:13pm

tttt

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کل ضرورہڑتال کی جائے گی ۔ تاجروں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ میں نے عمران خان کوووٹ دیا ہے میرے پیچھے کوئی سیاسی جماعت نہیں ۔

 آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پرویزمشرف کے خلاف 17دن ملک بند رہا ہے ۔ شبر زیدی سے کہا ہے ہمارے ساتھ بیٹھیں ،بات کریں ،ہمارے ساتھ کوئی بیٹھتا نہیں اورفیڈریشن کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں ۔ کل ضرورہڑتال کی جائے گی ۔

 اجمل بلوچ نے کہاکہ ریٹرن جمع کروانے کا طریقہ کاربہت مشکل ہے زیادہ لوگ ان پڑھ ہیں ۔

 صدر انجمن تاجران نے کہاکہ عمران خان پر قوم اعتبار کرتی ہے عمران خان قوم پراعتبارکیوں نہیں  کرتے ۔