Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بدعنوان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

شائع 12 جولائ 2019 06:11pm

jawedimage

چیرمین نیب جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز چیلنج ہیں ۔ بدعنوانی کے کیسز کو منتقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ مقدمات کی پیروی کے لیے تجربہ کارپراسیکیوٹرزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

 چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیرصدارت جائزہ اجلاس  اسلام آباد میں ہوا، جس میں نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا ۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ مقدمات کی موثر پیروی سے جیتنے کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے ، مقدمات کی پیری کے لئے تجربہ کار پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

انہوں نے  کہا کہ نیب نے تحقیقاتی اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا آغاز کیا، مشترکہ ٹیموں کا مقصد سینئر افسران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر میں 50 ہزار کتابوں پر مشتمل ای لائبریری کے انعقاد کا بتاتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ای لائبریری مستقبل میں پراسیکیوٹرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی ۔ نیب شفافیت پر یقین رکھتا ہے ، میگا کرپشن کیسز ایک چیلنج ہیں ، کرپشن کے کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دگنی کوشش کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سارک ممالک میں پاکستان کوکرپشن کے خاتمے کے حوالے سے  رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کا سارک ممالک میں انسداد بدعنوانی فورم کا چئیرمین بننا ہمارے لیے  اعزازکی بات ہے ۔