Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سینیٹ: رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا معاملہ اٹھادیا گیا

شائع 12 جولائ 2019 06:05pm

senateimagee

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نارکوٹکس کنٹرول میں لیگی سینیٹرسلیم ضیا نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا معاملہ اٹھا دیا، بولے اس معاملے پرالگ سے بریفنگ دی جائے کوئی بات واضح نہیں۔

سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول بولے معاملہ عدالت میں ہے فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے رپورٹ کمیٹی میں جمع کروائیں گے، امجد جاوید سلیمی کمیٹی اجلاس کے بعد رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے ۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس سردار محمد شفیق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں لیگی سینیٹر سلیم ضیا نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے متعلق بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا۔

 سینیٹر انور لعل اور سینیٹر کامران مائیکل بولے کہ ایک رکن قومی اسمبلی پر 15 کلو منشیات ڈال دی گئی ۔

ڈی جی اے این ایف بولے ڈال دینا کہنا درست نہیں معاملہ عدالت میں ہے عدالت فیصلہ کرے گی وہ مجرم ہیں یا نہیں ۔قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ کمیٹی میں جمع کروائیں گے مگر سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے

 اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ملک میں 50 لاکھ لوگ منشیات کے عادی ہیں،  اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا 8 ماہ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی ہیں جبکہ 1239 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔