Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جج ارشد ملک کا بیان، شریف فیملی کیخلاف چارج شیٹ قرار

شائع 12 جولائ 2019 06:02pm

ashiqimage

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف وہ چارج شیٹ پیش کی جو سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کا اصل مطلب سمجھاتی ہے ۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ٹویٹ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ   جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف وہ چارج شیٹ پیش کی جو   سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے۔   ب

یان حلفی ثبوت ہے کہ یہ نہ تو معصوم ہیں اور نہ ہی مظلوم ،، جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ ہے۔ رفیق تارڑکا بریف کیس ہو یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ، یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ن لیگ وہ جماعت ہے جس کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پکڑتے ہیں اور مشکل میں ہوں تو انہی کے پاؤں پڑ جاتے ہیں۔ میاں شریف صاحب کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں ۔