Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

شائع 12 جولائ 2019 05:37pm

sonakshi

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا مصیبت میں مبتلا ہوگئیں، دھوکا دہی کے الزام میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم اداکارہ کی عدم موجودگی کے باعث پولیس ان سے تفتیش نہ کرسکی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے ایک ایونٹ آرگنائزر نے ان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کروایا ہے جس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر 2018 میں انہیں ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں پرفارم کیلئے انہیں 24 لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے، تاہم انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی جس کے باعث آرگنائزرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مراد آباد پولس جمعرات کو سوناکشی سنہا کے گھر پہنچی تاکہ ان کا بیان درج کیا جاسکے تاہم وہ اس وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔

اس تمام تر صورتحال پر سوناکشی سنہا کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں اور یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے۔