Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بارہ سو پچاس میل لمبے ہائی وے کی تعمیر کو گرین سگنل

شائع 12 جولائ 2019 05:21pm

road

روس کو آفیشلز کی جانب سے یورپ سے چین کے درمیان 1250 میل طویل نئے ہائی وے کی تعمیر کا گرین سگنل مل گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 'میریڈین' نامی یہ ہائی وے 1250 میل یعنی تقریباً 2 ہزار کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا جو یورپ اور چین کے درمیان سامان منتقل کرنے کا سب سے چھوٹا روٹ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ڈمٹری مدویدیو نامی ایک روسی سیاستدان نے اس پراجیکٹ کے پہلے فیز کی منظوری دے دی ہے جسے پرائیویٹ انویسٹرز اور اسٹیٹ سپورٹ کی شراکت داری کے ذریعے فنڈ کیا جائے گا۔

یہ پراجیکٹ تقریباً 9 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز میں مکمل ہوگا، جس کی 80 فیصد زمین کو پہلے ہی خریدا جاچکا ہے۔