Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ ناجائز حکومت ہے، فضل الرحمان

شائع 12 جولائ 2019 02:47pm

fazallimagee

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی جیب تک رسائی کی کوشش ہورہی ہے، یہ ناجائز حکومت ہے، اسکے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں۔

میڈیا سے بات چیت کررتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ   غریب دو وقت کی روٹی کمانے کے قابل نہں رہے،حکومت نے لوگوں کی زندگی تنگ کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے شخصی زندگی کی ضرورتوں کو بھی کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، یہ کسی آزاد قوم کی علامتیں نہیں ہیں،ہ م پر مسلط قوتیں غلامی کی علامتیں ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جولائی کےالیکشن کو انجینئرڈ کیا گیا، ہم نے ان انتخابات کو تسلیم نہیں کیا۔

 انہوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ایک انسانی سمندر ہوگا، لوگ گلی کوچوں سے نکلیں گے،وہ ایک تاریخ ساز ملین مارچ کر کے دنیا کو پیغام دیں گے کہ اس طرز حکمرانی کو قبول ن ہیں کریں گے۔

 فضل الرحمان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس نااہل حکومت کی پشت پناہی ختم کرے۔