Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مطالبات کی عدم منظوری پر تاجروں کی غیرمعینہ ہڑتال کی دھمکی

شائع 12 جولائ 2019 02:45pm

 

protestimager

آل پاکستان انجمن تاجران تیرہ جولائی کو ہڑتال کے فیصلےپر قائم ہے ۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ ماننے پرہڑتال  غیرمعینہ مدت تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ نے بھی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی۔

 آل پاکستان انجمن تاجران نے سیلزٹیکس انوائسزپرشناختی کارڈزنمبردرج کرنے کی شرط ختم کرنے اور ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام رائج نہ کرنے کےلیے 13 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہوچکی۔ امید تھی نئے پاکستان میں ایف بی آر سے تاجروں کی جان چھوڑائی جائے گی لیکن اب ہم پر تلوارچلا دی گئی۔  13 جولائی کو ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔

شہری بھی حکومت سے نالاں ۔ کہتے ہیں حکومت بڑے لوگوں کو پکڑ رہی لیکن اب تک ایک پیسہ وصول نہیں کر سکی ۔ مہنگائی ہونے پر تاجر ہڑتال نہ کریں تو کیا کریں۔

تاجر برادری اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ جبکہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے ضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی۔  انتظامیہ کے مطابق کسی کو بدامنی کی اجازت نہیں۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔