Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سندھ: نرسز کا احتجاج نویں روز میں داخل

شائع 12 جولائ 2019 02:43pm

nurseseimage

کراچی سمیت سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج نویں دن میں داخل ہوگیا، نرسز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے سندھ اسمبلی کا رخ کرلیا، محکمہ صحت نے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی۔

کراچی پریس کلب پر سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج جاری ہے، سندھ بھر سے جمع ہونے والے نرسز نے سندھ اسمبلی کے باہر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

نرسزنےنوٹیفیکیشن کےاجراء تک دھرناجاری رکھنےکااعلان کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے، پولیس نے رکاوٹیں لگا کر نرسز کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

سندھ نرسز الائنس کے رہنما اعجاز کلیری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے نرسز کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی نرسزکی ترقیوں سےمتعلق محکمہ خزانہ سےمشاورت کرکے سات روز میں اپنی تجاویز دے گی۔