Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سمیرا ریڈی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصویر شیئر کردی

شائع 12 جولائ 2019 01:29pm

ss

بولی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کے ہاں بیٹی کی آمد ہوئی ہے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیرا کی والدہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جبکہ ماں اور بیٹی دونوں بالکل ٹھیک اور مکمل صحتیاب ہیں۔

بعدازاں اداکارہ کی جانب سے خود بھی انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی گئی۔


View this post on Instagram

Our little angel came this morning 🌸My Baby girl ! Thank you for all the love and blessings ❤️🙏🏻 #blessed

A post shared by Sameera Reddy (@reddysameera) on

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح ان کی بیٹی دنیا میں تشریف لائی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Image result for sameera reddy marriage

واضح رہے سمیرا ریڈی کی شادی سنہ 2014 میں کاروباری شخصیت اکشے وردے سے ہوئی تھی اور 2015 میں انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ ذیل میں سمیرا ریڈی کی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔

Image result for sameera reddyRelated imageImage result for sameera reddy