Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اے ٹی آر طیارہ تکنیکی جدت کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2019 08:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا، جرمنی سے دوسرا اے ٹی آر طیارہ تکنیکی جدت کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا۔

 جرمن رائنلینڈ ایئرسروس نے اے ٹی آر طیارے کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا ، جسے پاک بحریہ نے "آر اے ایس 72 سی ایگل" کے نام سے موسوم کردیا ۔

 اے ٹی آرطیارہ اب آر اے ایس 72 سی ایگل کے نام سے اپنی دھاک بٹھائے گا، ایسا ریڈاراور انفراریڈ سینسرز سے لیس طیارہ طیارہ فضائی، بحری، بری نگرانی اورآبدوز شکن آپریشنزمیں استعمال ہوگا ،اے ٹی آر طیارے کو جدت کے ساتھ نیا نام بھی مل گیا ۔

سی ایگل طیارہ آبدوزکی تلاش، نشاندہی، تباہ کرنے کیلئے مہلک میزائلوں سے لیس ہے اس کے ساتھ ساتھ طیارہ جدید مواصلاتی نظام، الیکٹرانک معاونت اور اپنے تحفظ کی اہلیت بھی رکھتا ہے ۔

طیارے نے پیرس ایئر شو میں بھی شرکت کی، پہلا سی ایگل طیارہ پاک بحریہ کوجدت کے بعد جون 2018ء میں ملا تھا۔