Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اقرا عزیز کا ناقدین کو کرارا جواب

شائع 11 جولائ 2019 06:52pm

yasiriqra

پاکستانی کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کو گزشتہ دنوں اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے ایوارڈ شو کی تقریب میں پروپوز کیا گیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تاہم اس دوران یاسر حسین کی جانب سے بوسہ لینے کے عمل کو سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی پسند نہ کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ایک جانب جہاں چند سوشل میڈیا صارفین اور حمزہ علی عباسی کی جانب سے انہیں سپورٹ کیا گیا وہیں رابی پیرزادہ سمیت لاتعداد سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے عمل کو غلط قرار دیا۔

تاہم اب اس واقعے کے چار دن بعد اقرا عزیز نے خود اپنے انسٹاگرام پر منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں، یاسر حسین نے جس طرح پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا اُس کیلئے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں'۔

واضح رہے یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی تقریب میں اقرا عزیز کر پروپور کیا تھا جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔