Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

چیئرمین سینیٹ الیکشن ، الیکشن کمیشن سلیکشن کمیشن بننے سے گریز کرے، بلاول

شائع 11 جولائ 2019 05:05pm

bilimagee

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی کی گئی تو حکومت کو بے نقاب کردیں گے اور اس سے حساب لیں گے سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دیں گے ،  چیئرمین سینیٹ  کے الیکشن میں الیکشن کمیشن سلیکشن کمیشن بننے سے گریز کرے۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا ہے بلکہ یہ خود این آر او دینا چاہتا ہے یہ چاہتا ہے کہ اس کی حکومت نہ گرے اس لیے ہر تقریر میں یہ کہتا ہے کہ کچھ پیسے دو اور باہر چلے جاؤ مگر ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ہم نے اگر پلی بارگین کی تو وہ بھی تو این آر او ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے ہم نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی واضح کردیا ہے کہ اگر کوئی ایسا کرے گا تو ہم اس سے ہمارا راستہ الگ ہوگا ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان چاہے نیویارک میں ہوں یا اسلام آباد میں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے یہ کیسا صاف وشفاف الیکشن ہے کہ جس میں پولنگ اسٹیشن کے اندر مارشل لاء اور باہر دکھاوے کی جمہوریت ہے  ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر نعرہ دھوکہ اور ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے خان صاحب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا مگر جانا پڑا آئی ایم ایف ان کے لیے نیا ہے مگر ہمارے لیے تو پرانہ ہے اس نے تو آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں اس لیے ہر چیز پر ٹیکس لگایا جارہا ہے مہنگائی کا سونامی لے آئے ہیں سلیکٹڈ حکومت نے دھاندلی کرکے باہر کا بنا ہوا بجٹ پاس کرایا ہے طبقوں اورصوبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔