Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کا بیان ریکارڈ

شائع 11 جولائ 2019 05:01pm

mmmimage

لین دین کے معاملے پرٹی وی اینکرسمیت دوافراد کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور اب ملزم عاطف کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ ۔ تفتیشی افسرایس ایس پی طارق دھاریجو نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

افسرایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق ملزم نے کروڑوں کی ہیر پھیر کی ہے اور۔ 5 لاکھ سے فراڈ شروع ہوا جو کروڑوں تک گیا۔

 طارق دھاریجو کے مطابق  لوگ منافع کی لالچ میں جڑتے چلے گئے ، ملزم عاطف ایک جگہ سے پیسے لے کر دوسری جگہ دیتا رہا  تاہم  مزید کلائنٹس آنا بند ہوئے تو ملزم پھنستا چلا گیا ۔

ایس ایس پی کے مطابق  ملزم عاطف جب میٹرک میں فیل ہوا تب بھی خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ ملزم کا بھائی بھی جلد گرفتار ہوگا ، ملزم نے سرمایا کاری ضرور کررکھی تھی، کاروبار کوئی نہیں تھا۔

طارق دھاریجو کے مطابق  ملزم چند سال قبل تک 15 ہزار روپے کے عوض ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا ، اندازے کے مطابق 50 کروڑ کے لگ بھگ کی رقم سامنے آئی ہے، ملزم جب پھنس گیا تو قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، ملزم نے قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔