Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کیا بھارت کیخلاف کیویز کی فتح میں پاکستان کا ہاتھ تھا؟

شائع 11 جولائ 2019 03:45pm

boult

نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ روز انگلینڈ کے بعد ٹورنامنٹ کی دوسری فیورٹ ٹیم بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

اس شکست کے بعد بھارتی عوام اور میڈیا کو بے حد گہرے زخم پہنچے تھے مگر نیوزی لینڈ کے فاسٹ ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایسی بات کہہ دی جس نے ان زخموں پر نمک کا کام کردیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم نے اپنی حوصلہ افزائی کیلئے چیمپینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور گیند بازوں کے ویڈیو کلپس دیکھے تھے'۔

ٹرینٹ بولٹ کا یہ کہنا پاکستانیوں کے دل جیت گیا جبکہ بھارتیوں کے آگ لگ گئی۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والے اس بیان کو ٹرینٹ بولٹ سے منصوب کیا جا رہا ہے تاہم اس گفتگو کی ویڈیو تاحال منظرعام پر نہیں آسکی ہے۔