خیبر پختونخوا: ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف ٹیمیں تشکیل
خیبر پختونخوا میں بھی ٹیکس رجسٹریشن میں نہ آنے والوں کے خلاف تیاری مکمل کرلی۔
ٹیکس ریکوری کے لئے 16 ٹیمیں تشکیل دے دیں ٹیکس رجسٹریشن سے متعلق ٹیموں کو ٹیکس رجسٹریشن نہ کرنے والوں کو موقع پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محسن احسان نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کے پی میں ٹیکس رجسٹریشن نہ کرنے والوں سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کرلی اورٹیکس رجسٹریشن نہ کرنے والوں کی موقع پر رجسٹرڈ کیا جائے گا جس کیلئے ایف بی آر نے صوبے بھر میں 16 ٹیمیں تشکیل دے دیں جنہیں ٹیکس رجسٹریشن سے متعلق ٹیموں کو ایریا اورذمہ داریاں تفویض دی۔
ٹیموں کی سربراہی اسسٹنٹ اورڈپٹی کمشنر سطح کے افسران کریں گے۔ایف بی آر کی ٹیمیں کاروبار کا جائزہ لیں گی اور ٹیکس اہل ہونے پر رجسٹریشن کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.