Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ماضی میں اداروں کو کمزور کرکے تابع کیا گیا،فردوس عاشق اعوان

شائع 11 جولائ 2019 03:03pm

firsousfb

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں نے اداروں کو کمزور کرکے اپنے تابع کیا ، وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں اپوزیشن سینیٹ کو آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتی ۔ 

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کی ہے ، وہ کہتی ہیں سینیٹ وفاق کی علامت، جسے اپوزیشن نے سیاسی اکھاڑا بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کو آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے خود منتخب کیا اور اب اپوزیشن انہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔

 معاون خصوصی نے گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت خراب ہوئی۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاستی اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا، جمہوریت میں ادارے مضبوط اور افراد ان کے تابع ہوتے ہیں، اقتدار کے بھوکوں نے اداروں کو کمزور کرکے انہیں اپنے تابع کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات کو اہم ترجیح قرار دیا۔