پانچ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے والے کینگروز بھی توہم پرست نکلے
گزشتہ دنوں آسٹریلوی ٹیم سے متعلق ڈیلی میل کی ایک رپورٹ نے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متعلق ایسا انکشاف منظرعام پر آیا تھا جو آپ کو حیرت میں مبتلا کردے گا۔
ڈیلی میل کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہر میچ سے قبل میدان میں ننگے پاﺅں چلتی ہے جس کی وجہ ان کی توہم پرستی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی یہ سمجھتے ہیں کہ میچ سے قبل میدان میں ننگے پاﺅں چلنے سے انہیں میچ میں فتح ملتی ہے۔
کینگروز کے کوچ جسٹن لینگر نے گزشتہ دنوں ایک میچ سے قبل کھلاڑیوں کو ننگے پاﺅں ایک دائرے کی شکل میں بٹھائے رکھا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے توہم پرست ہونے کا اعتراف کیا۔
جسٹن لینگر نے توہم پرست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اور میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمیں میچ میں جیت نصیب ہوگی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر میچ سے قبل کھلاڑی ننگے پاﺅں میدان میں چلیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے'۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلنے کی اس روایت کے مؤجد بھی کوچ جسٹن لینگر ہی ہیں۔ وہ جب سے کوچ بنے ہیں آسٹریلوی ٹیم ہر میچ سے قبل یہ کام کرتی آرہی ہے۔
Comments are closed on this story.