Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

روٹی اور نان کی قیمت میں سو فیصد اضافہ

شائع 11 جولائ 2019 02:39pm

tandoorimagee

متحدہ نان ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر روٹی اور نان کی قیمت میں سو فیصد اضافے کا اعلان کردیا، جبکہ عوام نے اضافے کو مہنگائی بم قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہیں قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پنجاب میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ متحدہ نان ایسوسی ایشن نے  نان اور روٹی کی قیمت میں سو فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ نان 10 روپے کی بجائے 20 جبکہ  سادہ روٹی 6 روپے کی بجائے 15 کی ملے گی۔

 دوسری جانب مہنگائی میں پسی ہوئی عوام نے قیمت میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ آٹے یا گندم کے نرخوں میں کوئی  اضافہ نہیں ہوا۔روٹی اور نان کی ڈی سی ریٹ کے مطابق فروخت یقینی بنا رہے ہیں۔قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔