Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: تین ہزار خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز، جعلی پیر گرفتار

شائع 11 جولائ 2019 02:37pm

womennimage

کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی  کی ہے۔ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم  فیض اللہ کوریجو کے مطابق  ملزم شاہنواز تین ہزار سے زائد خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بناچکا ہے۔

ملزم ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرتا تھا،ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز ریکور کرلیں۔