Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: سپرہائی وے پر سات سو ایکڑ پر مویشی منڈی

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019 02:35pm

cattleimageee

کراچی سپرہائی وے پر لگنے والی سات سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی لگا دی گئی۔ جس میں آٹھ بلاک وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز ہیں۔

 کراچی میں ڈسٹرکٹ ملیر کی 700 ایکڑز پر مویشیوں کا میلا سج گیا ہے،  اس بار ساڑھے چار لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

 عید قرباں پر بیوپاریوں کی جانب سے بے شمار نسلوں کے جانور لائے جائیں گے،   خریدار بھی میلے کی رونق کو چار چاند لگانے والے خوبصورت مویشیوں کے منتظر ہیں۔

 انتظامیہ کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات  کئے گئے ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں تمام سہولیات میسر اور انتظامات مکمل ہیں۔