Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیوز اینکر مرید عباس کا قتل ،ملزم عاطف سے تحقیقات تاحال شروع نہ ہوسکیں

شائع 11 جولائ 2019 02:31pm

 

mureedabbasimage

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹی وی اینکر سمیت دو افراد کے قتل کیس  کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی افسر ملزم عاطف کو عدالت لے جانے کیلئے اسپتال پہنچے لیکن ملزم کی حالت بہتر نہ ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے ملزم عاطف کو لے جانے سے پولیس کو روک دیا ہے۔

ڈیفنس میں ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل  کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کاتفتیشی افسراسپتال انتظامیہ سےلیٹر لیکرعدالت چلاگیا، تفتیشی افسرملزم عاطف کوعدالت لے جانےکیلئےاسپتال پہنچاتھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ عدالت جانے دیا جائے۔

 انتظامیہ کے مطابق  ملزم کا علاج چل رہا ہے،سی ٹی اسکین بھی کیا گیا، عاطف زمان کو لیفٹ سائیڈ سینے پرگولی لگی۔