Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم، ڈیڑھ سال میں غریب کے پاس گھر ہوگا، عمران خان

شائع 11 جولائ 2019 01:31pm

khanimage

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم پر کافی خوش ہیں اور اس میں قرعہ اندازی کے ذریعے غریب افراد کو گھر ملیں گے۔یہ بات انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دس ہزار گھر اس میں ان لوگوں کیلئے ہوں گے جو کہ یہ خرید نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہاوسنگ اسکیم کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے، پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر اس اسکیم پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر کی قیمت کمزور طبقے کی طاقت کے مطابق ہوگی، ڈیڑھ سال میں غریب افراد کو گھرمل جائیگا۔

اس موقعے پر انہوں نے بیرون ملک گھروں کی قرض پر خریداری کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ برطانیہ میں اسی سے نوے فیصد لوگ بینکوں سے قرض لے کر قرض بناتے ہیں۔