Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی بھتیجی انتقال کر گئیں

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019 10:31am

Untitled-1

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کی بھتیجی آئرس اینابل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرس اینابل گولڈ اسمتھ اور روتھ چائلڈ گھرانے کے ارب پتی بینز کی بیٹی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق گولڈ اسمتھ خاندان کی چشم وچراغ آئرس اینابل ایک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ آئرس گولڈ اسمتھ اور روتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بینز کی بیٹی تھی، آئرس جمائمہ خان اور ٹوری ایم پی زیک گولڈ اسمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔

The 15-year-old was killed in a quad bike crash on Monday

جنوب مغربی ایمبیولینس سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں تین بج کر پندرہ منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی ، جس کے فوری بعد ائیر اور زمینی ایمبولینس ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ آئرس خاندان بھر کی چہیتی تھی، آئرس کاے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک خوبصورت، ذہین اور دلچسپ شخصیت تھی۔

واضح رہے کہ جمائما خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس کے بعد پاکستان سے لندن رہائش پزیر ہیں ،عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اپنی ماں جمائما کے پاس ہیں