سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم سے دو لوگوں کی چھٹی
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے استعفوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے 2 اسپورٹ اسٹاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کو کوچنگ اسٹاف کے دو اہم ممبر کی خدمات نہیں ملیں گی۔
ٹیم کے فیزیو پیٹرک فرہارٹ اور ٹیم کے فٹنس کوچ شنکر باسو مستعفی ہوچکے ہیں۔ پیٹریک فرہارٹ کا کانٹریکٹ ورلڈ کپ تک کا ہی تھا۔ بی سی سی آئی نے ان دونوں کو نیا کانٹریکٹ دیا تھا لیکن انہوں نے آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔
فیزیو پیٹرک فرہارٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ٹیم انڈیا کے ساتھ میرا آج آخری دن تھا۔ ہم اس طرح مظاہرہ نہیں کر پائے جیسا میں چاہتا تھا۔ میں بی سی سی آئی کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے مجھے ٹیم انڈیا کے ساتھ 4 سال تک کام کرنے کا موقع دیا۔ ٹیم انڈیا اور سپورٹ اسٹاف کو میں آگے کے سفر کیلئے اپنی مبارکباد او ردعا پیش کرتا ہوں۔
شنکر باسو نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے الگ ہونے پر کہا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے بریک چاہتے ہیں۔ دونوں نے اسے لیکر ٹیم مینیجمینٹ کو اطلاع دے دی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا فٹنیس کوچ شنکر باسو نے ہی ہندستانی کرکٹروں کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی کیا تھا۔ حالانکہ باسو زیادہ وقت پردے کے پیچھے کام کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن ہندستانی کپتان ویرات کوہلی اپنی فٹنس کا کریڈٹ انہیں ہی دیتے ہیں۔ دونوں کا تال میل اس لئے بھی اچھا ہے کیونکہ باسو آئی پی ایل رائل چیلینجرز بنگلور کا بھی حصہ رہے ہیں جبکہ ویرات اس ٹیم کے کپتان ہیں۔
Comments are closed on this story.