Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019 05:36am

ranaimage

لاہور: صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا، نبیلہ ثناءاللہ نے وکلا ٹیم کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا دیا۔

رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کی جانب سے دو صفحوں پر مشتمل یہ خط اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو بھجوا یا گیا ہے۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے۔

متن میں مزید لکھا گیا کہ کمیشن آن نارکوٹکس اینڈ ڈرگز اس مشکوک واقعہ کی تحقیقات کرے، رانا ثناء کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے، رانا ثناءاللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے اُنکا قتل یا گرفتار کر لیا جائے گا، ریاست نے اُن کی گرفتاری کرکے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی۔

خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کرایا، رانا ثنا اللہ کو حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ، ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں اس لئے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے۔