Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'دھونی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے کے اہل نہیں'

شائع 10 جولائ 2019 06:26pm

WILLIAMSONIMAGE

کیوی کپتان کین ولیم سن کے ذومعنی جواب پر کہ دھونی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے کے اہل ہی نہیں ہیں ، صحافیوں کے قہقہے لگ گئے۔

کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ دھونی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے کے اہل ہی نہیں ہیں ۔ بھارتی ٹیم سے سیمی فائنل کے اہم میچ میں فتح کے بعد کیوی کپتان کین ولیم سن نے پریس کانفرنس کی ۔

پریس کانفرنس میں صحافی نے ان سے بھارتی بلے  باز مہیندرا سنگھ دھونی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ کیا وہ دھونی کو اپنی ٹیم میں کھلانا پسند کریں گے تو کیوی کپتان نے ذومعنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھونی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ تاہم وہ انٹرنیشنل پلیئر ہیں ۔

پھر صحافی کے اس سوال پر کہ اگر وہ بھارتی ٹیم کے کپتان ہوتے تو کیا وہ دھونی کو اپنی ٹیم کیلئے منتخب کرتے تو کیوی کپتان نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کےد وران  دھونی کا تجربہ اور کارکردگی  گزشتہ دو روز کے دوران کافی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس موقعے پر انہوں نے دھونی کی جڈیجا کے ساتھ پارٹنر شپ کا تذکرہ بھی کیا اور دوبارہ کہا کہ دھونی ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں تاہم انہوں نے سوال بھی اٹھادیا کہ کیا دھونی اپنی قومیت کی تبدیلی پر سوچ رہے ہیں ۔