Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارتی ٹیم کے کوچ کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل؟ حقیقت۔۔۔؟

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019 04:25am

 

Source: BBC Urdu Source: BBC Urdu

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں انڈین کرکٹ ٹیم کی گروپ فوٹو میں روی شاستری کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل نظر آ رہی ہے۔

اس تصویر میں روی شاستری کی بائیں طرف ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بیٹھے ہوئے ہیں اور سپنر چہل ان کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیس ہزار سے زیادہ بار شیئر کی جانے والی اس تصویر کے ساتھ لوگوں نے تبصرے بھی کیے ہیں جن میں سے ایک میں کہا گیا ہے کہ ’جب ایک کوچ اپنی ٹیم کے ساتھ فوٹو کھنچوانے آتا ہے تب کیا اسے قوائد کو نہیں ماننا ہوتا ہے؟ بی سی سی آئی کو شاستری سے جواب مانگنا چاہیے۔‘

منگل کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والا پہلا سیمی فائنل بارش کے باعث مکمل نہیں ہو پایا تھا۔ میچ روکے جانے کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگی۔

بی بی سی نے ریورس امیج سرچ کی مدد سے پتہ لگایا کہ اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے اور اس تصویر سے متعلق کیے جانے والے دعوے درست نہیں ہیں۔

nnnimagee

تصویر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی روی شاستری کی یہ تصویر 6 جولائی 2019 کو انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے گروپ مقابلے سے پہلے کھینچی گئی تھی۔

بی سی سی آئی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل سے انڈیا اور سری لنکا کے میچ سے قبل اصل تصویر ٹویٹ کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا ’ایک ٹیم، ایک ملک، ایک جذبہ۔‘

 

کسی نے روی شاستری کو ہدف بنانے کے لیے اس تصویر کو ایڈٹ کیا اور ان کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل رکھ دی۔ اور وہی فرضی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگی۔

Source: BBC Urdu