Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اینکر مرید عباس کا قتل ، سی سی ٹی وی فوٹیج

شائع 10 جولائ 2019 05:38pm

mureediage

پولیس نے مرید عباس کے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔ جس میں ملزم کو پستول سمیت دیکھا جاسکتا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیلیے پانچ رکنی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے

ہاتھ میں پستول لیے۔ دروازے سے داخل ہوتا یہ شخص عاطف زمان ہے۔

ملزم نے اوپر جاکر مرید عباس کو گولیاں ماریں، جس کے بعد۔اسے واپس بھاگتےدیکھا جاسکتا ہے،

آدھے گھنٹے بعد لفٹ میں مرید کی اہلیہ کسی شخص کےساتھ۔ زخمی شوہر کو لےکرباہرنکلتی ہیں۔  مگر مرید عباس۔اسپتال پہنچنےسے پہلے ہی دم توڑگیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سینے پرلگنے والی گولی۔مرید کی جان لے گئی، فوٹیج میں ملزم عاطف کےساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس ایک اور شخص ہے۔

اطلاعات ہیں۔ یہ شخص ملزم عاطف زمان کا بھائی عدنان زمان ہے۔جو فرار ہوچکا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے۔تحقیقات کیلئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔