Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق،وائٹ ہاوس

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019 08:30pm

lateistimage

قیاس آرئیاں اور تمام چہ مہ گوئیاں بالآخر ختم ہوئیں۔ وائٹ ہاؤس نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی صدر بائیس جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے درمیان انسداد دہشتگردی، دفاع، توانائی اور تجارت سمیت مختلف اُمور پر بات ہوگی۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دو طرفہ تعاون مضبوط ہوگا اور اس سے علاقائی امن و سلامتی اور معاشی خوشحالی میں مدد ملے گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام لانا اور پائیدار شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل ترجمان امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ان کو عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق علم نہیں ہے۔

یاد رہے کچھ دن قبل مقامی میڈیا میں خبر آئی تھی کہ روسی صدرولادیمر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم روس کی جانب سے تردید کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں بلایا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس سمٹ میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہونگے۔