Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نواز شریف کو سزا عدالتوں نے دی، فردوس عاشق اعوان

شائع 10 جولائ 2019 05:32pm

firdousimagee

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نوازشریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ہے ۔ عمران خان نے نہیں کہا تھا کہ اپنی بےگناہی میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کریں ۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب پر تویٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  احسن اقبال صاحب !آپ پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں،آپ کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہو رہے ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  اپنے دورحکومت میں احسن اقبال اور ن لیگ کی قیادت کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو آج پاکستان میں عوام کا کاروبار چل رہا ہوتا۔ اپنے دور اقتدار میں آپ نے معیشت کی گاڑی کے پہیے اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان صاحب! آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں؟ نواز شریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ہے،، عمران خان نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ اپنی بےگناہی میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کر دیں۔