Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

تاجروں کا تیرہ جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

شائع 10 جولائ 2019 05:30pm

tradersimage

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے 13 جولائی کوملک گیرشٹرڈاؤن ہڑ تال کا اعلان کردیا ، تاجران نے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پرٹیکس استثنی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 اسلام آباد میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کی ، تاجروں نے ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام سے تاجر تنگ ہیں ، ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،آسان پالیسیاں بنائیں جائیں۔

 انکا مزید کہنا تھا بعض قوتیں حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہیں، ہم معیشت میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے حکومت کو تنبیہہ کی مطالبات تسلیم نا ہونے کی صورت میں تحریک شروع کی جائے گی، حکومت سے مطالبہ کیا گیا پرچون و تھوک پر 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کی بجائے ان کے ظاہر شدہ منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے ، ہول سیلز اور ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس کی رجسٹر یشن سے مستثنی قر آر دیا جائے۔

 کاشف چوہدری نے کہا کہ کسی بھی ٹیکس گزار کا اڈٹ تین سال میں صرف ایک دفعہ کیا جائے، ٹیکس گوشوا رے بھرنے میں غلطی کی صورت میں فوجداری مقدمات سمیت ایف آئی آر کا قانون ختم اور جر مانوں کی پرانی شرح کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے چھاپے ما رنے اور اکاونٹ و جائیداد ضبطگی کے اختیارات کو ختم کیا جائے جبکہ بجلی ،گیس اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔