Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اوگرا: ایل این جی مزید مہنگی

شائع 10 جولائ 2019 05:27pm

cngimageee

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے 0.42 ڈالر ایم ایم بی ٹی یوتک ایل این جی مزید مہنگی کردی ۔

 اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی  0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی ہے جس کے بعد سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی  یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالرجبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی ۔