Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ : کمیٹی میں بیوٹی پارلر کا معاملہ زیر بحث

شائع 10 جولائ 2019 05:25pm

senateimage

سینیٹ کی ہاوس کمیٹی میں پارلیمنٹ لاجز کے بیوٹی پارلر کی جگہ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کمیٹی رکن یوسف بادینی کا خواتین کے کیساتھ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔  بولے آپ لوگ جگہ اور انتظام دیکھ لیں۔ اپ کا مطمن ہونا ضروری ہے۔  سینیٹر یوسف بادینی کی بات پر اجلاس میں قہقہے لگ گیے۔

 سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی غیر موجودگی میں سینیٹر یوسف بادینی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین،سینیٹر ثمینہ سعید، سی ڈی اے، پولیس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

کمیٹی اجلاس میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔  یوسف بادینی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کا بیوٹی پارلر  کس جگہ ہوگا تعین ہونا باقی ہے،مردوں کا بیوٹی پارلر سے کیا لینا دینا، ہم تو صرف پیسے دیتے ہیں، تیار تو خواتین ہوتی ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ جگہ اور انتظام دیکھ لیں،اپ کا مطمن ہونا ضروری ہے،  سینیٹر یوسف بادینی کی بات پر اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ بیوٹی پارلر کیلئے کل آپ کو بڑی جگہ دیکھا دیں گے۔

سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز کا بیوٹی پارلر سیرینہ ہوٹل جیسا ہونا چاہیے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں باربر شاپ، ٹک شاپس کے ٹینڈر میں تاخیر پر پارلیمنٹ لاجز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران بخت کی سرزنش کی گی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ دکانوں کے ٹینڈر ایک ہی دن میں جاری ہوئے اور اسی دن کیسے کھول دئیے گئے،اس معاملے پر سی ڈی اے کے ممبر انجنئیرنگ اور ڈی جی سروسز  نے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرزنش کی۔ سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ منظور ہوچکا تھا تو ٹینڈر جاری ہونے میں تاخیر کیوں ہوئی؟