Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، نوجوانوں کے بھنگڑے

شائع 10 جولائ 2019 04:35pm

kashmirfbimage

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیویز کے ہاتھوں بھارتی ٹیم اٹھارہ رنز سے شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ میچ میں کوئی بھی بھارتی بلے باز مرد بحران کا کردار ادا نہیں کرسکا۔

تاہم بھارتی ٹیم کی شکست پر بھارتی قوم یقینی طور پر صدمے سے تو دوچار ہے ہی لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

بھارتی ٹیم کی شکست کےبعد کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور بھنگڑے ڈالنا شروع کردیئے ۔ اس موقعے پر وہ نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

بھارتی ٹیم  کی شکست کے بعد کشمیری نوجوان آتش بازی بھی کرتے ہوئے نظر آئے۔

 

ساتھ ہی جنید بن عمر نامی صارف نے دھونی کی رنز آوٹ ہوتے ہوئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور لکھا وہ دو بھارتی جو لائن کراس کرتے ہوئے بری طرح ناکامی کا شکار ہوئے۔

abhinandanimagee

اسکے ساتھ ہی ٹوئیٹر صارف بھی کشمیری عوام کی خوشی میں ساتھ دیتے ہوئے نظر آئے ، کئی ساتھ میں پاکستان کے حق میں نعرے اور کشمیریوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

saveimage