Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہلی اور شرما بڑے میچ کے چھوٹے کھلاڑی

شائع 10 جولائ 2019 04:11pm

نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بھارت کے بیٹنگ پاور ہاؤس کی بتی گل رہی۔ لیکن یہ پہلی بار نہیں ہوا۔ بڑے میچ میں بھارت کے بڑے کھلاڑی اکثر چھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

ورلڈکپ کی 8 اننگز میں 5 سینچریاں بنانے والے روہت شرما سیمی فائنل میں 4گیندیں ہی کھیل سکے۔ اور وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں روہت شرما کھاتہ ہی نہ کھول سکے تھے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی یوں تو رنز مشین مانے جاتے ہیں لیکن وہ وارلڈ کپ میں مکمل فلاپ دکھائے دیے۔ وہ ورلڈکپ کی نو اننگز میں ایک بھی سینچری نہ بناسکے۔ اور سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے میں ویرات کوہلی صرف چھ گیندوں پر ایک رن ہی بناپائے۔

ویرات کوہلی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف پانچ رنزہی بناسکے تھے۔

یہی نہیں دوہزارپندرہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی ویرات کوہلی صرف ایک ہی رن بناسکے تھے۔

اسی لیے کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما بڑے میچوں کے چھوٹے کھلاڑی ثابت ہورہے ہیں۔