Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مہمند: حکومتی عدم دلچسپی، کیڈٹ کالج فنکشنل نہ ہوسکا

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019 03:06pm

cadetimagee

قبائلی اضلاع کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے خیبرپختونخوا حکومت کے دعوے محض دعوے ہی ہیں، پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں قائم کیا گیا کیڈٹ کالج حکومتی عدم دلچسپی کے باعث  فنکشنل نہ ہوسکا۔

جدید لیبارٹریاں, سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ, سپورٹس گراونڈز یہ ہے 590 کنال پر محیط ضلع مہمند کا کیڈٹ کالج. کسی نے سوچا تک نہ تھا کہ خیبرپختونخوا کے اس قبائلی ضلع میں صوبے کا سب سے بڑا کیڈٹ کالج تعمیر ہوجائے گا۔

 پاک آرمی نے 770 ملین روپے کی خطیر رقم سے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں کیڈٹ کالج تعمیر کر  دکھا دیا.لیکن  900 طلباء کے لیے پہاڑوں کے دامن میں بنائی گئی اس درس گاہ میں علم کی شمع تاحال روشن نہ ہوسکی. اہل علاقہ  کے مطابق حکومتی عدم دلچسپی کالج فنشکنل نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

قبائلی بچوں کے لئے تعلیم کی سہولت حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے لیکن لگتا یہ ہے کہ حکومت کا معاملہ صرف فوٹو سیشن تک ہی ہے۔

 مہمند میں کیڈٹ کالج کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ امن آ نہیں رہا امن آگیا ہے۔