Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

تربیلا جھیل حادثہ، آٹھویں روز بھی لاشوں کی تلاش جاری

شائع 10 جولائ 2019 02:57pm

boatimagee

ہری پور تربیلا جھیل میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی ، ریسکیو اہلکار سخت موسمی حالات میں ایک طویل اور صبر آزما آپریشن کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔

ہری پور کی تربیلا جھیل میں تیس سے چالیس ڈوبنے والے افراد کی تلاش  اور ریسکیو اہلکاروں کے صبر کا امتحان جاری ہے۔

پانچ اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم  اور مجموعی طور پر چھ ٹیمیں سارا دن ڈوبنے والوں کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں، ایک ٹیم کی واپسی کے بعد دوسری ٹیم نکل پڑتی ہے۔

طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک آپریشن جاری رہتا ہے  اور پھر یہ جوان تحصیل غازی میں برگ کے مقام پر جھیل کنارے خیمہ زن ہوتے ہیں۔

آٹھ روز سے یہ اہلکار یہیں موجود ہیں اور یہیں کھانا پکاتے اور کھاتے ہیں، یہاں بجلی نہیں دن کو سولر پلیٹیس کے ذریعے بجلی حاصل ہوتی ہے اور پھر رات ایسے ہی گذرتی ہے۔

کل رات بھی تیز آندھی اور پھر بارش نے ان کی مشکلات بڑھا دیں لیکن ان کا حوصلہ ابھی جوان ہے ،ریسکیو کے یہ اہلکار سخت اور صبر آزما آپریشن میں شریک ہیں۔