Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر سے اسپیڈ بریکرز ختم

شائع 10 جولائ 2019 02:55pm

pmmimage

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائشگاہ کے باہر سے سکیورٹی کمیرے اور بنکرز ہٹائے جانے کے بعد اب سڑک پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز بھی ختم کر دیئے گئے۔

مریم نواز نے اسپیڈ بریکر ہٹائے جانے کے عمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

 نواز شریف کی رائیونڈ میں رہائشگاہ کو مزید گھن لگنا شروع ہو گیا۔ ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد جاتی عمرہ رہائشگاہ سے پہلے سکیورٹی کیمرے، سرچ لائٹ اور سکیورٹی بنکر ہٹائے گئے۔

اب ضلعی انتظامیہ نے جاتی عمرہ فارم ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز بھی ختم کر دیئے ہیں۔  اقبال ٹاؤن ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی درخواست پر یہ اسپیڈ بریکرز ختم کئے گئے ہیں تاکہ اڈا پلاٹ سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک کو رواں رکھا جا سکے۔

مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں ضلعی انتظامیہ کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو بھی خاندانی ہونا چاہیئے۔