Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد، نرسوں کا احتجاج

شائع 10 جولائ 2019 02:51pm

nursesimagee

وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد کےموقع پرنرسوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا۔ کراچی میں جاری نرسز دھرنے کے ساتویں روز گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ لاٹھی چارج اورگرفتاریاں بھی ہوئیں۔

کراچی میں مطالبات کی منظوری کےلئےجاری نرسوں کادھرناساتویں روزمیں داخل ہوا توصبرکاپیمانہ بھی لبریزہوگیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری صحت سےمذاکرات کی ناکامی کےبعدگورنرہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیاگیا،پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کوروکنےکی کوشش کی۔

مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ ہوئی،خواتین سمیت دس سےزائدافرادکوگرفتارکرلیاگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ مطالبات کی منظوری تک ڈٹےرہیں گے۔

پولیس نےلاڑھی چارج کیا،دوافرادزخمی ہوئے اورگرمی کےباعث دوبیہوش بھی ہوئے۔

پولیس حکام سےمذاکرات کےبعدگرفتارافرادکورہاکردیاگیا،جبکہ نرسزنے دھرنے کومحدود کرتےہوئےکراچی پریس کلب پراپنااحتجاج جاری رکھا۔