Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کیویز نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے ہرادیا

شائع 10 جولائ 2019 02:07pm

indiaimagee

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے ہرادیا ہے۔بھارت کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا۔ بھارتی بلے باز دو سو چالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف دو سو اکیس رنز بناسکے اور اسکے تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف مشکلات سے دوچار رہی اوراس کی5وکٹیں صرف 71رنزگر گئیں۔

نیوزی لینڈ کے 240رنزکےہدف کےتعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو روہت شرما ایک رن بنا کرکیچ آؤٹ ہوئے، کپتان ویرات کوہلی ایک رن بنا کرایل بی ڈبلیوہوئے جبکہ لوکشین راہول  بھی ایک رن بناکر ٹام لیتھم کو کیچ تھما بیٹھے۔

بھارتی ٹیم کو چوتھا نقصان 24کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب دنیش کارتھک 6رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد رشابھ پنٹ اور ہارڈک پانڈیا نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسکور 71رنز تک پہنچایا جہاں رشابھ پنٹ 32رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم  مقررہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز دو سو اکیس رنز بناسکے اور پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی

اس سے قبل کیوی ٹیم نے گزشتہ روزٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا، گپٹل پھرناکام رہے، صرف ایک رن بنا کرپویلین لوٹ گئے،ہینری نکلس بھی 28رنزبنا کرچلتے بنے۔

کپتان کین ولیمسن اورراس ٹیلر نے محتاط بیٹنگ کی 65رنزکی شراکت بنائی،دونوں نے ففٹیاں اسکورکیں،ولیمسن 67رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ نیشم اور ڈی گرینڈہوم کے بلےبھی خاموش رہے۔

بارش کےباعث پہلےروزنیوزی لینڈ کی اننگزمکمل نہ ہوسکی، دوسرےروزکھیل دوبارہ شروع ہوا تو بلیک کیپس نےادھوری اننگز211رنز5 آؤٹ سےآگےبڑھائی اورمقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر239کا مجموعہ بنایا،بارش کےباعث نیوزی لینڈ کی اننگزدوروزمیں مکمل ہوئی۔

روس ٹیلرنے74ررنزکی اننگزکھیلی،بھووینشورکمارنے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔