اپوزیشن کو این آر او دیا تو یہ قوم سے غداری ہوگی، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ بزنس میں رکاوٹیں نہ پیدا ہوں، ہم برآمدات میں اضافے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن کو این آر او دیا تو قوم سے غداری ہوگی، یہ لوگ مجھے بلیک میل کررہے ہیں کیونکہ یہ میرے منہ سے تین الفاظ این آراو سننا چاہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں دورے کے دوران بزنس کمیوٹی سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک گھر دو طریقے سے خرچ چلاتا ہے، آمدنی بڑھائیں اور خچے کم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ، بزنس میں رکاوٹیں نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو ساتھ ملاکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اور اس حوالے سے قطر یو اے ای اور چین سے بات کی۔
عمران خان نے کہا کہ دو ارب ڈالرز کا خسارہ ایک ارب ڈالر پر آگیا، امریکا جارہا ہوں، اور کوشش کروں گا کہ پاکستانی ایمبیسی میں رکوں۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال میں جمع ہونےوالے ٹیکس کا آدھا قرضوں کےسود پر گیا۔ ایک ملک ٹیکس بھی کم دے اور قرضوں کو پہاڑ بھی چڑھ جائے اور سود بھی زیادہ ہو۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک خود کو تبدیل نہیں کرتا ہم مزید قرضوں میں ڈوب جائیں گے، اسے کہتے ہیں ڈیٹ ٹریپ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بزنس کمیونٹی کو ساتھ ملاکر صنعتوں کو ترقی دینا ہے، کوشش ہورہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کرے تاکہ وہ اپنا بزنس آگے بڑھا سکے۔ آج ہم جہاں کھڑے ہیں اس سے نکلنے کے 3 طریقے ہیں، ایک تو آمدنی بڑھانا دوسرا خرچے کم کرنا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آمدنی بڑھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے کہ بزنس کے سامنے رکاوٹیں کم ہوں، ہم ایکسپورٹ بڑھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں، قطر، یو اے ای اور چین کےساتھ بات ہوئی ، چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا جارہا ہوں کوشش ہوگی پاکستان ایمبیسی میں ٹھہروں،کم افراد کو لیکر امریکا جارہا ہوں۔
اس موقعے پر انہوں نے کرپشن کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ گھر کے کسی فرد نے اگر ڈاکے مارے تو وہ گھر پھر لوگوں کو سزا دیتا ہے، یہ بتانے کیلئے کہ پھر سے کوئی آکر لوٹ نہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو کوئی قوم سزائیں نہ دیں تو کرپشن بڑھ جاتی ہے، ملک سے دس سے بارہ ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو جب تک سزائیں نہیں دیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آگے کا سوچیں، پچھلی بات نہ کریں، چین نے ہزاروں بیورکریٹس اور وزراء کو جیلوں میں ڈالا، جس سطح کی ہمارے ہاں کرپشن ہے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، یچھے مڑ کر نہ دیکھنا ملک سے غداری کرنا ہے۔
وزیرعظم نے مزید کہا کہ یہ پہلے دن سے ہی ہمیں بلیک میل کررہے ہیں، یہ میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں، این، آر اور او، میں یہ 3 لفظ کہوں گا تو قوم سے غداری کروں گا،طاقتور کا احتساب ہو تو ملک بدل جائے گا، مشرف کے این آر او دینے کے باعث ملک پر 30 ہزار ارب قرضہ چڑھ گیا۔
Comments are closed on this story.