Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

محمد شامی پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام، میسیجز منظرعام پر

شائع 10 جولائ 2019 07:34am

Untitled-1

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر ایک انجان خاتون نے میسیج کرنے کا الزام لگایا ہے۔ صوفیہ خاتون نے ان کے میسیج کا اسکرین شاٹ ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ 'کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ 1.4 ملین فالوورز والا کوئی کرکٹر مجھے میسیج کیوں بھیج رہا ہے۔'

اب اس خاتون نے اٹھایا کرکٹر محمد سمیع کی اس حرکت پر سوال، دکھایامیسیج

کسی ماڈل کی پروفائل فوٹو کے ساتھ بنے اس ٹویٹر ہینڈل سے دی گئی معلومات کے مطابق محمد شامی انہیں انسٹاگرام پر گڈ آفٹر نون میسیج کیا کرتے ہیں۔

hasin jahan

اس سے قبل بھارت بولر کی اہلیہ حسین جہاں نے محمد شامی اور ان کنبے پر جان سے مارنے کا الزام لگایا تھا۔ ۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ شامی کا دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ شامی کے گھر والے انہیں زہر دیکر مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

hasin jahan

 شامی پر لگے الزاموں کے باوجود بی سی سی آئی نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ شامی بھلے ہی کچھ دن کیلئے میدان سے باہر رہے لیکن ان کے اوپر سے بورڈ کا یقین کبھی کم نہیں ہوا۔ سیاسی دباؤ کے باوجود شامی مسلسل میچ کھیلتے رہے اور اپنے اوپر کسی طرح کا دباؤ نہیں آنے دیا۔

ورلڈ کپ 2019  میں منتخب ہونے کے بعد سے ہی محمد شامی کا پلیئنگ الیون میں اہم دونوں بالرز جسپریت بمراہ اور بھوونیشور کمار کے بعد ہی ترجیح ملنے کے آثار ظاہر کئے جارہے تھے۔ ہوا بھی یہی، شروعاتی میچوں میں شامی باہر بیٹھے رہے لیکن پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے جب بھوونیشور کے پاؤں میں کھنچاؤ آگیا تھا تب محمد شامی کو موقع ملا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسین جہاں نے کھل جر محمد شامی کے کیرکٹر پر سوال کھڑے کئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شامی کی حرکتوں کو لیکر وہ سوربھ گانگولی سے بات بھی کر چکی ہیں لیکن کسی نے ان کی نہیں سنی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب جب دوسری خواتین بھی ان کے خلاف آواز اٹھانے لگی ہیں تو حسین جہاں کو خوشی ملے گی۔