Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

پوری دنیا کا انٹرنیٹ ڈوب رہا ہے، صارفین کیلئے پریشان کن خبر

شائع 10 جولائ 2019 06:15am

Untitled-1

نیویارک: ہماری دنیا انٹرنیٹ سے جڑی ہے،  بنیادی طور پر انٹرنیٹ کئی نیٹ ورکس کا ایک مجموعہ ہے۔ جس کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پوری دنیا کے کمپیوٹرز کو کیبلز سے منسلک کیا گیا ہے۔

تاہم بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے، سمندر میں موجود انٹرنیٹ کی کیبلز اور دیگر سازوسامان پانی میں مزید گہرائی میں جا رہا ہے اور خطرے سے دوچار ہوتا جا رہا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ سمندر میں ڈوب رہا ہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ سمندر کی سطح اس تیزی سے اوپر آرہی ہے کہ آئندہ 15 سالوں میں اتھلے پانی میں موجود فائبر آپٹک کیبلز اور ڈیٹا اسٹیشنز گہرے پانی میں ڈوب کر ناکارہ ہو جائیں گے۔

پاﺅل بریڈ فورڈ اور ان کے ساتھیوں کی یہ تحقیق درست ثابت ہو رہی ہے کیونکہ حالیہ سالوں میں ان فائبر آپٹک کیبلزوغیرہ کی پانی میں گہرائی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ میں ہی 6400 کلومیٹر سے زائد کیبلز 2033 تک ناقابل استعمال ہو جائیں گی۔