Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

سکھوں کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019 04:50am

Untitled-1

مانچسٹر: سکھوں کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کردی گئی، نیوزی لینڈ، بھارت سیمی فائنل کے دوران سکھوں نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر خالصتان کی آزادی کی آواز بلند کر دی۔

بھارت سے بغاوت کرنے والے آزادی پسند سکھوں کی جانب سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ منگل کے روز کھیلے گئے میچ کے دوران سکھوں کی تحریک خالصتان سے تعلق رکھنے والے کچھ سکھ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

اسٹیڈیم پہنچ کر سکھوں کی جانب سے سکھوں کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی گئی۔ ان سکھوں کی جانب سے ایسی شرٹس زیب تن کی گئی تھیں جن پر "پنجاب ریفرنڈم 2020" کے نعرے درج تھے۔ تاہم ان سکھوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کی کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

اس دوران دہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والے گراؤنڈ سیکورٹی اسٹاف نے ان افراد کو تحویل میں لے لیا، اور پولیس کے حوالے  کردیا۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران فضاء میں سیاسی نعرے آویزاں کئے گئے تھے، تاہم آئی سی سی یا حکومت برطانیہ نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارت کے گزشتہ میچ کے دوران بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بینرز کو آسمان پر آویزاں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2019 ءکا پہلا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم کل سے دوبارہ میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کی اننگ سے ہی ہوگا۔ نیوزی لینڈ کل 46 ویں اوور سے اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

جبکہ اگر کل بھی بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا، تو اس صورت میں بھارت فائنل میں پہنچ جائے گا۔ بھارت کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے اسی باعث میچ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔