Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

شائع 09 جولائ 2019 06:12pm

vegimagee

مہنگائی کا جن بےقابو، پشاور میں دیگر اشیاء خوردونوش سمیت گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

گھی پر سترہ فیصد ٹیکس نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ مہنگائی نے کیا عوام کا برا حال، اشیائے خورو نوش کے بعد گھی اور تیل کی قیمت بھی ہوش اڑانے لگی۔

گھی کی قیمتوں میں 12 روپے فی کلو اضافہ اور پانچ  لیٹر تیل 900سے بڑھ کر1020 کاہوگیا۔

ادھر قبائلی اضلاع میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھی۔ تو اسٹیل ملز مالکان کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی۔