آئی ایم ایف کی شرائط ، پاکستانی قرضہ
وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ کا تجویز کردہ ہے،آئی ایم ایف نے بجٹ سے پہلے کی ہدایات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔
بجلی کی قیمت کا تعین سہ ماہی بنیاد پر کیا جائے، اسٹیٹ بینک ایکس چینج ریٹ میں مداخلت نہ کرنے کا پابند ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کو قرض تو دیگا۔ لیکن اس کیلیے یہ شرائط ماننا ہوں گی۔
ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر 3 ماہ میں عمل درآمد یقینی بنایاجائے، کسی بھی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے جبکہ جنرل سیلزٹیکس کے بجائے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کیا جائے اور جون 2020 تک 5503 ارب کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جائے۔
آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اگست میں مزید اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کی ان کڑی شرائط کے مطابق۔ شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ فورسزکا نظام کریگا۔ جبکہ دسمبرسے قبل نیپرا ترمیمی ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کرناہوگا۔
Comments are closed on this story.