Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بزرگ شہری کی شکایت، عمران خان کا نوٹس

شائع 09 جولائ 2019 01:52pm

khannnimagee

وزیراعظم عمران خان نے بزرگ شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے افراد کے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

 بائیومیٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بزرگ شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ایسے افراد کے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم آفس، وزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک منیجمنٹ سسٹم قائم  کر دیا گیا۔۔وزیر اعظم نے نادرا کو انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے فوری  اقدامات کا ٹاسک سونپتے ہوئے 30 روز کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے ہیں۔

ایسے افراد کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔جن شہریوں کی انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں انکے لیے الگ میکنزم تیار کیا جائے گا۔