Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

احتساب عدالت نے مریم نواز کو طلب کرلیا

شائع 09 جولائ 2019 01:32pm

maryimagee

ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے  پر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کرلیا۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔

نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔ اس لیے جعلی دستاویزات پر ٹرائل چلایا جائے۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کو  آرڈیننس  کے شیڈول جرم اے 3 کے تحت سزا دی جائے،مریم نواز کی جانب سے دی جانے والی  ٹرسٹ ڈیڈ  جعلی ثابت ہو چکی ہے۔

عدالت سیکشن 30 کے تحت مریم نواز کو سزا سنائے۔ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔